13 مئی 2014 - 07:36
عالمی تجارت کے لئے بینکنگ سسٹم آمادہ ہے: صدر مملکت

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے امید ظاہر کی ہے کہ صنعت و معدن اور تجارت کے شعبوں میں حکومت کی کوشش اقتصادی رونق اور ترقی و پیشرفت کا باعث اور ملک کے جمود کی حالت سے باہر نکلنے کا باعث بنے گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صدارتی پریس نوٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے معدنی صنعت و تجارت کے وزیر اور اس وزارت خانے کے عہدیداروں کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کہا کہ عالمی تجارت کے لئے بینکنگ سسٹم آمادہ ہے اور حتمی طور پر اس صورت حال سے عوام کی ضروریات کی بنیادی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اسی طرح ایران میں موجود تمام گنجائشوں سے فائدہ اٹھانے اور اقتصادی رونق و ملکی ترقی و پیشرفت کے لئے تمام شعبوں میں کوششیں کیئے جانے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ گیارویں دور کی حکومت کا یہ پختہ عزم و ارادہ ہے کہ وہ ملک میں روزگار کے مواقع فراہم کرے اور اقتصادی جمود کو توڑے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ حتمی طور پر تمام تر کوششیں ملکی ترقی و پیشرفت کے لئے صرف ہوں کہا کہ ملک کے تمام معدنی ذرائع سے استفادہ کے لئے مکمل منصوبہ بندی کی ضرورت پر تاکید کی اور اس حوالے سے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۲۴